Wednesday, 12 November 2014

برائے ہر مشکل حل



یہ عمل مجرّب ہے کئی مرتبہ کا آزمایہ ہوا ہے چاہئیے کے چڑھتے مہینے میں پنجشنبہ کے دن کاغذ کے پرزہ پر پہلے بسم الله کے عدد لکھیں بعد طالب و مطلوب اور ان کے ماؤں کے نام کے عدد لکھیں اور اس طرح لکھیں کہ پہلے لکڑی کی تختی یا کاغذ پر طالب کا نام لکھیں بعد اسم ودود اور اس کے بعد اسم مطلوب لکھیں لکھنے کے بعد ان عددوں کو ملائیں یعنی ایک عدد اول سے لیں اور ایک عدد مطلوب کے نام کے آخر سے لیں تاکہ باہم تمام اعداد چسپاں ہوں جائیں اب ان اعداد کا فتیلہ بنائیں اور ایک طرف سیاہی لگا دیں پھر ایک مٹی کے چراغ میں جس میں پانی نہ پہنچا ہو تیل خوشبودار ڈالیں اور فتیلہ پر عطر ملیں اور نیز شہد خالص ملا کر پاک روئیں لپٹیں اور چراغ میں رکھیں چراغ کا منہ مطلوب کے گھر کی طرف رکھیں اور چراغ کو پاک تنکے سے روشن کریں اور آپ خود پاک کپڑے پہن کر چراغ کے روبرو کھڑے ہوں اور ایک سو ایک بار درود شریف اول و آخر شریک کر کے اسم یا ودود کو پڑھیں جب ختم ہو جائے تو اگر مطلوب کی محبّت مقصود ہو تو عرض کریں اگر کسی کو قید سے رہائی دینا منظور ہو پس اول قیدی کا نام لکھیں اور بیچ میں اسم ودود اور آخر میں بجائے مطلوب کے اسم حاکم اور مذکورہ اعداد کو ملا کر فتیلہ روشن کریں اور اسم پڑھنے کے بعد قیدی کی رہائی کے لیۓ عرض کریں انشاءاللہ جو بات کہ مدنظر ہو گی وہ سات دن یا چودہ دن سے اکیس دن تک ضرور پوری ہو گی لیکن لازم ہے اس عمل کے لیۓ چلّہ اختیار کریں کبھی خطاء نہ ہو گی اور بیشک حکم خدا سے مطلوب حاصل ہو گا قیدی رہائی پائے گا لازم ہے چلّہ تک مچھلی اور گوشت سے پرہیز کریں اور چلّہ کے دوران حرام نہ کریں اور جھوٹ نہ بولیں مجرّب عمل ہے

نوٹ :عمل اجازت لے کر کریں تاکہ کوئی غلطی یا نقصان نہ ہو 

Email:  roohaniamil786@gmail.com